قومی ٹیم سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 6 ستمبر کو بنکاک روانہ ہوگی

پیر 31 اگست 2015 12:40

قومی ٹیم سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 6 ستمبر کو بنکاک روانہ ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) تین رکنی قومی ٹیم سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 6 ستمبر کو بنکاک روانہ ہوگی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ چیمپئن شپ 7 سے 12 ستمبر تک بنکاک میں کھیلی جائے گی جس میں محمد آصف، محمد سجاد اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے تینوں کھلاڑی اپنے اپنے شہروں میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں