ایف بی آرکا غیر ڈیوٹی ادا شدہ سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

پیر 31 اگست 2015 14:09

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر ڈیوٹی ادا شدہ سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی نظامت اعلیٰ انٹیلی جنس و تحقیقات کے ذرائع کے مطابق جعلی، غیر سمگل شدہ اور غیر ڈیوٹی اد اشدہ سگریٹ کی خریدوفرخت اور ملکیت رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پکڑے جانے والوں کو بھاری جرمانہ اور قید کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان کے خلاف باضابطہ کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس وقت ملک میں بڑی تعداد میں سمگل شدہ سگریٹ کی خریدوفرخت کی جارہی ہے جس سے جہاں حکومت کو ڈیوٹی کی مد میں نقصان ہو رہا ہے وہاں ناجائز منافع خوری کی بھی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں