نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا کتب بینی کے فروغ کیلئے بنو ں میں این بی ایف شاپ کھولنے کا فیصلہ

پیر 31 اگست 2015 14:37

اسلام آباد ۔ 31اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کتب بینی کے فروغ کیلئے بنو ں میں این بی ایف کی کتابوں کی دکان کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

(جاری ہے)

صوبہ خیبرپختونخوا کیلئے این بی ایف کے انچارج مراد علی مہمند نے بنوں کے اسسٹنٹ کمشنر شکیل مروت سے خصوصی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے بُک ریڈنگ کے فروغ کے سفر کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے بنوں ایسے اہم شہر میں این بی ایف کی کتابوں کی شاپ کھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے۔

اسسٹنٹ کمشنر شکیل مروت نے بنوں میں بُک شاپ کھولنے پر این بی ایف کی تعریف کی اور کہا کہ این بی ایف صوبہ میں فروغِ کتب بینی کے لیے نوجوانوں میں شعور بیدار کر رہا ہے۔ مراد علی مہمند نے کہا کہ بنوں میں بُک شاپ کا قیام این بی ایف کا دُوردراز کے علاقوں تک کتاب دوستی کا پیغام پہنچانے کا حصہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں