اختر رضا سلیمی کی کتاب” ایک ملک ایک کہانی(1)“ شائع ہوگئی

پیر 31 اگست 2015 14:38

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے نامور شاعر و ناول نگار اور اکادمی ادبیات کے افسر اختر رضا سلیمی کی مرتب کردہ 135صفحات پر مشتمل کتاب” ایک ملک ایک کہانی(1)“ شائع کر دی ہے۔ عالمی دانش و دانائی کے نادر نمونوں کی حامل اس کتاب میں بچوں کے لیے لکھی گئی بہترین عالمی لوک کہانیوں کا انتخاب شامل ہے۔

(جاری ہے)

جن 17ممالک کی کہانیاں منتخب کی گئی ہیں ان میں امریکہ، کوریا، البا نیہ، عراق، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ایران، مصر، سعودی عرب، یوگنڈا، انگولا، ناروے، سری لنکا،الجیریا، آسٹریلیا اور ڈنمارک شامل ہیں۔ کہانیوں کا انتخاب کرتے وقت مرتب نے اس پہلو کا خاص خیال رکھا ہے کہ ہر کہانی کا ماحول اور کہانی کا پیغام ہماری سر زمین اور ہمارے ملک کے بچوں کی سوچ سے مطابقت رکھتا ہے۔ یہ کتاب این بی ایف کی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں قائم کردہ بُک شاپس پر دستیاب ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں