اسلام آباد ہائیکورٹ؛ فراڈ میں ملوث سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کی ضمانت کے حوالے سے دائر کیس میں رقم کی ادائیگی کا شیڈول دو ہفتوں میں طلب

پیر 31 اگست 2015 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فراڈ میں ملوث سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کی ضمانت کے حوالے سے دائر کیس میں رقم کی ادائیگی کا شیڈول دو ہفتوں میں طلب کر لیا ہے‘ گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ امجد قریشی نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ خرم رسول رقم کی ادائیگی کیلئے تیار ہے۔ بعد ازاں عدالت نے رقم کی ادائیگی کے لئے شیڈول دو ہفتوں میں طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اس وقت کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول پر ایل پی جی کوٹہ کے لئے ایک کاروباری شخص سے کروڑوں روپے لینے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ جس پر ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں