پی ایم ڈی سی کی تباہی میں ڈاکٹر عاصم کا ہاتھ تھا ‘وزیر مملکت برائے صحت
پیر 31 اگست 2015 16:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی تباہی میں ڈاکٹر عاصم کا ہاتھ تھا اور وہ پیچھے رہ کر کام کر رہے تھے ‘ پی ایم ڈی سی کا نیا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے جس سے میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن کا عمل شفاف ہوگا، پی ایم ڈی سی کے آئندہ انتخابات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 120 دنوں کے اندر انتخاب کرائے گی جبکہ اراکین کی تعداد 81 سے کم کر کے 35 کر دی گئی ہے۔
۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کا پرانا آرڈیننس تحلیل ہو گیا ہے اور نیا آرڈیننس لانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اظہر کیانی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل میں وہ لوگ ہیں جو قابل اعتبار اپنے ملک کے ساتھ وفادار اور پیشہ کے ساتھ مخلص ہیں جو ایمانداری سے اپنے فرائض نبھائیں گے۔
سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ کمیٹی 120 دنوں میں الیکشن کرائے گی اور کمیٹی اپنا کام کرنے میں بااختیار ہوگی اور حکومت یا وزارت کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں ہوگا۔ کمیٹی کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے کسی کو بھی اپنے ساتھ کام کے لئے رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کے اراکین کی تعداد 81 تھی جسے کم کر کے 35 کر دیا گیا ہے۔ کونسل کا بنیادی قانون یہ ہے۔ ذاتی مفاد کا حامل کوئی بھی شخص اس کا ممبر نہیں ہوگا۔ 20 اراکین منتخب ہوں گے جبکہ 15 دیگر اراکین ہوں گے جن میں سے 2 کا تعلق نیشنل اسمبلی اور سینیٹ کے منتخب اراکین میں سے ہوگا۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی تباہی میں ڈاکٹر عاصم کا ہاتھ تھا اور وہ پیچھے رہ کر کام کر رہے تھے۔ ڈاکٹر عاصم کسی نرسنگ کالج کے سربراہ بھی نہیں تھے۔ اس حوالے سے پی ایم ڈی سی کے اپنے قوانین ہی ڈاکٹر عاصم کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ تھے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جن دنوں ڈاکٹر عاصم گرفتار ہوئے اس کے تین دن بعد پی ایم ڈی سی کا تحلیل ہونا محض اتفاق تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی تکمیل ستمبر 2015ء تک مکمل ہو جائے گی جہاں بھی کرپشن نظر آئی ہم کیس خود ایف آئی اے اور سب کو بھجوائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف جو بھی ادارہ تحقیقات کر رہا ہے، اسے تفتیش کے لئے درکار ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن I-12/1 اپارٹمنٹس کے الاٹیوں کو فوری قبضہ دے، وفاقی وزیر ہائوسنگ میاں ..
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 23 حلقوں میں ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش ..
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ..
پاکستان بھر میں انسانی سمگلنگ اور افراد کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے صوبائی پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد
سرسید ایجوکیشنل فائونڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ کتب میلہ اختتام پذیر
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی ..
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ