سٹیل ملز کی فروخت :حکومتی ٹیم 6 ستمبر کو چین کا دورہ کرے گی

پیر 31 اگست 2015 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان سٹیل مل کی فروخت کے حوالے سے سافٹ ویئر مارکیٹنگ شروع کرنے کیلئے ایک حکومتی ٹیم 6 ستمبر کو چین روانہ ہو گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جو کہ گزشتہ تین مہینوں سے سٹیل ملز کی پیداوار رکی ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ کم گیس پریشر ہے اور مسلسل ڈیفالٹ کی وجہ سے سوئی سدرن کمپنی نے ایسا کیا ہوا ۔

علاوہ ازیں کے الیکٹرک نے سٹیل مل کو لائن منقطع کرنے کا نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔ سٹیل ملز کے ایک عہدیدار کے مطابق پاور منقطع کرنے کی مدت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے اور ملز اپنے طور پر بجلی پیدا نہیں کر سکتی ۔ جس سے یہ اپنے پیداواری کام جاری رکھ سکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن کے مالیاتی مشیر نے فروخت سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے جس سے سٹیل ملز انتظامیہ اور نجکاری کمیشن نمٹے گی ۔

(جاری ہے)

یہ معاملہ رواں ہفتے وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی زیر غور لائیں گے ۔ نجکاری کمیشن کا ایک وفد چیئرمین محمد زبیر کی سربراہی میں چین جانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ مارکیٹنگ کے لئے روڈ شو منعقد کر سکیں جس کے بعد باضابطہ نجکاری کا عمل شروع ہو گا ۔ ذرائع کے مطابق ایڈوائزر نے سٹیل ملز کی موجودہ سٹرکچر ، کنٹرول ، بزنس ماڈل ، عوامل اور پیداواری حد پر سنجیدہ خدشات کا اظہار کیا ہے اور اس کے علاوہ آپریشن اور پلانٹ کی مشینری دیکھ بھال اور مرمت پر خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ سٹیل ملز کے سربراہ میجر جنرل ظہیر احمد خان نے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی سینئر انتظامیہ ملز کی مالیاگی ٹیم سے ملنے کے لئے تیار ہیں تاکہ مستقبل کی ادائیگی کے حوالے سے شیڈول طے کیا جا سکے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں