تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں مکمل، انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

پیر 31 اگست 2015 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) انٹرنیشنل اسلام آباد علماء کونسل کا ایک اہم اجلاس زیر سرپرستی شیخ الحدیث و پرنسپل جامعہ اسلام آباد ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی چیئر مین اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل منعقد ہوا ، جس میں جامعہ اسلام آبادسیکٹر آئی ایٹ فور میں سات ستمبرکو ہونے والی تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی،کانفرنس میں مہمان خصوصی جگر گوشہ قائد ملت اسلامیہ شاہ محمد اویس نورانی مرکزی جنرل سیکرٹری جمیعت علمائے پاکستان،حضرت پیر عبداﷲ جان سجادہ نشین آستانہ عالیہ خیریہ پشاور،پیرسید ضیاء الحق سلطانپوری مہتمم جامعہ رضویہ ضیاء العلوم،سید شہاب الدین ناظم جامعہ رضویہ ضیاء العلوم،حضرت پیر ندیم سلطان سجادہ نشین آستانہ عالیہ سلطان باہو،رئیس المناطقہ مفتی سلیمان رضوی مہتم جامعہ انوار رضا،غازی ثاقب شکیل جلالی امیر تحریک تحفظ پاکستان،پیر ذولفقار مصطفی شاہ ودیگرقائدین، علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں