چوہدری برادرن ‘شریف برادران کے خلاف اربوں کی کرپشن کی‘ تحقیقات 15 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکیں

پیر 31 اگست 2015 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) نیب نواز شریف اور چوہدری برادران کے خلاف 15 سال گزرنے کے باوجود کرپشن سکینڈل کی انکوائریاں مکمل نہ کر سکا اور مقدمات کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔ آن لائن کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق نواز شریف‘ شہباز شریف کے خلاف رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں مبینہ 126 ملین کی کرپشن کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف پر ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔ شریف برادران کے خلاف یہ مقدمات مشرف دورمیں 2000 ء میں تیارکئے گئے تھے تاہم ابھی تک ان کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں۔ اس طرح چوہدری برادران کے خلاف اڑھائی ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات بھی 15 سال سے مکمل نہیں ہوسکیں۔ نیب نے یہ رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی جمع کرائی ہے ۔ عدالت نے بھی تحقیقات مکمل نہ ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں