پی ٹی سی ایل نے چارجی اور ایوو 9.3 صارفین کے لئے ایوو لمٹ لیس کے ذریعے نئے رعائتی پیکیج متعارف کرادیئے

پیر 31 اگست 2015 22:58

پی ٹی سی ایل نے چارجی اور ایوو 9.3 صارفین کے لئے ایوو لمٹ لیس کے ذریعے نئے رعائتی پیکیج متعارف کرادیئے

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے چارجی اور ایوو 9.3 صارفین کے لئے ایوو لمٹ لیس پیکیجز کے ذریعے نئے رعائتی پیکیج متعارف کرادیئے۔اس پیکیج کے ذریعے، پی ٹی سی ایل صارفین کو سستی قیمت میں ہائر ڈیٹا لمٹس کے ساتھ پی ٹی سی ایل کی تیز رفتا ر وائر لیس براڈ بینڈ کنکٹیویٹی سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

صارفین 31 اکتوبر 2015 ء سے قبل چارجی ایوو یا ایوو ونگل 9.3 کی نئی ڈیوائسز خرید کر یا پرانی اپ گریڈ کروا کر اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ، پراڈکٹ اینڈ پرائسنگ، آصف انعام کا کہنا ہے’’ملک بھر میں ہماری چارجی اور ایووکی مصنوعات کا پورٹ فولیوبراڈ بینڈ انٹر نیٹ کنکٹیویٹی تک رسائی کے نئے مواقع کھول رہا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمتیں مختلف ایوو صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر متعارف کرائی گئی ہیں۔ جو کہ انہیں کم قیمت پر وائر لیس براڈ بینڈ انٹر نیٹ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے قابل بناتی ہیں۔‘‘کم قیمت اور ہائی اسپیڈ کے ساتھ میسرنئے پیکیجز، ایک ہزار روپے میں 15 GB ڈیٹا کی ھد سے شروع ہوکر 2,000 روپے میں لا محدود دیٹا پیکیج تک دستیاب ہیں۔رعائتی پیکیجز خریداری سے اگلے چھ ماہ تک دستیاب ہوں گے۔پی ٹی سی ایل چارجی پاکستان کی تیز ترین وائر لیس براڈ بینڈ سروس ہے جو کہ 36Mbps تک کی اسپیڈ مہیا کرتی ہے۔ یہ سروس پہلے سے موجود ایوو سروسز میں توسیع ہے جو کہ ملک بھر کے 250 سے زائد شہروں میں دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں