وزارت داخلہ کا سرکاری اداروں میں سیکیورٹی سخت اورداخلے کے وقت پاسز کی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 31 اگست 2015 23:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وزارت داخلہ نے سرکاری اداروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کاحکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں داخلے کے وقت پاسز کی چیکنگ یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت داخلہ نے سرکاری اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق حکمنامہ جاری کیا ہے، جس میں سرکاری اداروں کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام افسران اور آفیشل کے سیکیورٹی پاس آویزاں ہونے چاہئیں اور اداروں میں داخلے کے وقت پاسز کی چیکنگ یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں