اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 13سے 63فیصد اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

پیر 31 اگست 2015 23:04

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹر ی اتھارٹی نے گیس کے نرخوں میں 13سے 63فیصد اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کواوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق گھریلو صارفین کی تیسری کیٹگری کے لیے گیس کے نرخوں میں 13فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کمر شل صارفین کے لیے 10فیصد ،پاورسیکٹر کے لیے 22فیصد اور فریٹلائزر سیکٹر کے لیے گیس کے نرخوں میں 63فیصد اضافہ کیا گیا ہے جن کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں