ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

منگل 1 ستمبر 2015 12:12

ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمید ہال میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ٹی ٹی ایف کے چیئرمین شاہد بلوچ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 32 مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ نیشنل ہائی وے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ساجد ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے اور یہ ٹورنامنٹ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں