پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ایک ماہ میں تیسرے غیر ملکی دورے پر کل سمویا رووانہ ہونگے

منگل 1 ستمبر 2015 12:14

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ایک ماہ میں تیسرے غیر ملکی دورے پر کل سمویا رووانہ ہونگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ایک ماہ میں تیسرے غیر ملکی دورے پرکل2 ستمبر کو سمویا رووانہ ہونگے، اس سے قبل 6 اگست کو انڈر13- فٹ بال ٹیم کے ہمراہ کوریا بعد میں12 اگست کو چین اور اب 2 ستمبر کو کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے آفیشلز کے طور پر سمویا رووانہ ہونگے،کامن ویلتھ یوتھ گیمز 5 سے 11 ستمبر تک سمویا میں کھیلی جائے گی اورپاکستانی کھلاڑی ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس کے ایونٹس میں شرکت کریں گے ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشین کے نائب صدر محمدراشدملک کو15 رکنی دستے کا سربراہ مقررہ کیا جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا دستے کے ہمراہ آفیشلز ہونگے،قومی دستے میں ویٹ لیفٹنگ کے طلحہ طالب، فہد حسین بٹ، محمد عثمان اور عبدالرحمن ، باکسنگ کے علی بخش، ندیم اور محمد شفیق، سکواش کے شیر علی اکبر، اسرار احمد اور سعادیہ گل جبکہ ٹینس کے نیلوفر خالد،مزمل مرتضیٰ اور ردا خالدکے دو، دوکھلاڑی جبکہ ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس کا ایک، ایک آفیشل بھی شامل ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا اور دستے کے کھلاڑی اور آفیشلز 2 ستمبر کو اسلام آباد سے سمویا رووانہ ہونگے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں