کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے سربراہان کا اجلاس 3 ستمبر کو سمویا میں ہوگا

منگل 1 ستمبر 2015 12:20

کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے سربراہان کا اجلاس 3 ستمبر کو سمویا میں ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے سربراہان کا اجلاس 3 ستمبر کو سمویا میں ہوگا، جس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر اور پاکستانی دستے کے سربراہ محمد راشد ملک کریں گے،کامن ویلتھ یوتھ گیمز 5 سے 11 ستمبر تک سمویا میں کھیلی جائے گی اورپاکستانی کھلاڑی ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس کے ایونٹس میں شرکت کریں گے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا دستے کے ہمراہ آفیشلز ہونگے-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں