ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور محکمہ موسمیات کے درمیان بہتر رابطوں کی ضرورت ہے ، ماہرین
منگل 1 ستمبر 2015 13:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) ماہرین نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور محکمہ موسمیات کے درمیان بہتر رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات کے دوران وسیع پیمانے پر جانی نقصان سے بچنے کے لئے حکام کو فعال کردار ادا کرنا چاہئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار ماہرین نے مصومن رائٹی کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ بارے مشاورت کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ماہرین نے کہا کہ پاکستان اب قدرتی آفات خصوصاً بارشوں کا 24 سے 48 گھنٹے پہلے پیشن گوئی کر سکتا ہے جس سے سیلاب کی صورت حال سامنے آتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذمہ دار حکام بروقت موسمی پیشن گوئی پر ردعمل دینے سے قاصر ہیں ۔(جاری ہے)
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر علی امام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایمرجنسی سروسز اور حادثات اور تباہیوں کی ایمرجنسی سروسز کو کافی عرصے سے نظر انداز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1122 سے کبل فائر ، ریسکیو اور ایمبولینس سروسز کا وجود نہیں تھا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا کردار ڈیزاسٹر مینجمنٹ پالیسیز کا نفاذ تھا اور کہا کہ ہر ڈیزاسٹر ( آفت) ترقی کا موقع فراہم کرتی ے انہوں نے کہا کہ دریا کے کناروں پر بسنے والوں کو تجاوزات کی اجازت نہیں ہونی چاہئے کیونکہ یہ لوگ سیلابوں کا انتظار کر کے حکومت سے زر تلافی طلب کر تے ہیں ۔این ڈی ایم اے کے عہدیدار محمد رضی نے کہا کہ ادارہ ردعمل سے خطرات کم کرنے کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2005 کے زلزلے اور 2010 اور بعد میں آنے والے سیلابوں سے مجموعی طور پر 16 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ۔ وزارت ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ منصوبوں میں کمیونٹی پر مشتمل اپروچز کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر پلاننگ کمیونٹی عزم سے آگے بڑھنے کا راستہ ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت