اسلام آباد : الیکشن کمشین کے اراکین کے استعفوں کا معاملہ، اہم اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 14:51

اسلام آباد : الیکشن کمشین کے اراکین کے استعفوں کا معاملہ، اہم اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : الیکشن کمیشن ممبران کے استعفوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا. تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے چار اراکین کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوا، اجلاس میں بتایا گیا کہ بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے چار اراکین کے استعفوں کا مطالبہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے کیونکہ تحریک انصاف کے لائرز فورم کی جانب سے پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت اس حوالے سے ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

جو اس ایشو کے حوالے سے مناسب اور مجاز ادارہ ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ متعلقہ اراکین سپریم جوڈیشل کونسل کے حتمی فیصلہ آنے تک مستعفی نہیں ہو سکتے.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں