آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ‘محکمہ موسمیات

منگل 1 ستمبر 2015 16:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گاتاہم ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سندھ، بلوچستا ن سمیت ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ‘ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ‘تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ،ہزارہ،راولپنڈی ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے ‘ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں نوملی میٹرریکارڈ کی گئی تاہم گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں