وزیر اعظم نے نئی جنگ چھیڑ دی ،حملہ ان کی طرف سے ہوا ، رابطہ کیا گیا تو مثبت جواب دینگے،خورشید شاہ

رینجرزکو وفاق نے آئین کے تحت اختیارات دئیے،سندھ حکومت مجبورہے ٗالیکشن کمیشن کے ارکان نو لاکھ روپے تنخواہ لینے کے بجائے اپنی توقیر کی فکر کریں، اگر ڈاکٹر عاصم ایم کیو ایم کو پیسے دیتے تھے ٗتو ایم کیو ایم کے استعفے واپس نہ لئے جائیں ٗاپوزیشن لیڈر کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 1 ستمبر 2015 17:18

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے نئی جنگ چھیڑ دی ہے ،حملہ ان کی طرف سے ہوا ہے ، اگر رابطہ کیا گیا تو مثبت جواب دینگے، رینجرزکو وفاق نے آئین کے تحت اختیارات دیے،سندھ حکومت مجبورہے، الیکشن کمیشن کے ارکان نو لاکھ روپے تنخواہ لینے کے بجائے اپنی توقیر کی فکر کریں، اگر ڈاکٹر عاصم ایم کیو ایم کو پیسے دیتے تھے، تو ایم کیو ایم کے استعفے واپس نہ لئے جائیں،کیونکہ وہ بھی دہشتگرد ہیں۔

منگل کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے نئی جنگ چھیڑ دی ہے، ان سے ملنے کا مجھے کوئی شوق نہیں ،حملہ ان کی طرف سے ہوا ہے ، اگر رابطہ کیا گیا تو مثبت جواب دینگے، میاں صاحب پر اس لئے الزام لگا رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر ڈاکٹر عاصم دہشتگرد ہے تو پنجاب کے وزیر اور ایم کیو ایم کو بھی دہشتگرد قرار دے دیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی اور وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو صرف سندھ میں ہی دہشتگردی اور کرپشن کیوں نظر آرہی ہے،اگر ڈاکٹر عاصم ان کو دہشتگرد نظر آتے ہیں،تو پنجاب میں بھی ایک وزیر ڈکلیئرڈ دہشتگردوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر عاصم ایم کیو ایم کو پیسے دیتے تھے، تو ایم کیو ایم کے استعفے واپس نہ لئے جائیں،کیونکہ وہ بھی دہشتگرد ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب پر اس لئے الزام لگا رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں۔

انہوں ایک بار پھرالیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان نو لاکھ روپے تنخواہ لینے کے بجائے اپنی توقیر کی فکر کریں۔ خورشید شاہ نے تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنے خزانے بھر رہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری غلطیاں ہیں کہ ہم عوام کے پاس نہیں گئے ہمیں اب عوام کے پاس جانا ہو گا ۔ ہمارے عوام میں نہ جانے کا فائدہ تحریک انصاف اور ن لیگ لے رہی ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں