عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئی

منگل 1 ستمبر 2015 17:34

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) ایم کیو ایم کے مقتول رہنماڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسکا ٹ لینڈ یارڈ ٹیم کے تین ارکان دوبارہ پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان پہنچنے والوں میں ارکان میں ڈیوڈجوناتھن ٹین،سٹیورٹ مائیکل اورڈینئیل ہوٹن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اس سے قبل بھی اس کیس کے سلسلہ میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں گرین لین کے علاقے میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ پچاس سالہ رہنما چھریوں کے وار سے ہلاک ہوئے تھے جبکہ جائے وقوعہ سے ایک ساڑھے پانچ انچ کی چھری اور ایک اینٹ بھی برآمد کی گئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں