خیبر ایجنسی میں خودکش حملے کی شدید مذمت

تحریک انصاف ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے،عمران خان

منگل 1 ستمبر 2015 20:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر ایجنسی میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان نے خیبرایجنسی میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اورقیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہا رکیا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن ملک میں آگ اور خون کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہے، پوری قوم امن چاہتی ہے۔ اپنے بیان میں شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں