ساتویں اسلام آباد ٹین پین بولنگ چیمپئن شپ 2015 آغا محمد علی شاہ نے جیت لی

منگل 1 ستمبر 2015 20:16

ساتویں اسلام آباد ٹین پین بولنگ چیمپئن شپ 2015 آغا محمد علی شاہ نے جیت لی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)ساتویں اسلام آباد ٹین پین بولنگ چیمپئن شپ 2015 آغا محمد علی شاہ نے جیت لی۔ ساتھویں اسلام آباد ٹین پین بولنگ چیمپئن شپ 2015 پاکستان ٹین پین بولنگ فیڈریشن اور اسلام آباد بولنگ ایسوسیشن کے تعاون سے لیژر سٹی بولنگ کلب میں اختتام پزیر ہو گیا۔ چیمپئن شپ کے فائنل میں آغا محمد علی شاہ نے تین گیموں میں 170 اوسط سے افضال اختر اور انعام خان کو ہرا کر چیمپئن شپ اپنے نام کر دی۔

(جاری ہے)

ماسٹر کٹیگری کے فائنل میں محمد خسین چٹھہ نے 185 اوسط سے اعجاز الرحمان کو ہرا کر ماسٹر کیٹگری کے چیمپئن بن گیے۔ا ختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ند یم احمد صدر پاکستان ٹین پین بولنگ فیڈریشن نے کہا کہ پاکستان میں دن بہ دن بولنگ ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے اور پاکستان ٹین پین بولنگ فیڈریشن کی بدولت جتنے بھی چیمپئن شپ آج تک منعقد کیے گیے مجھے اس پر فخر ہے اور خوشی ہوئی کہ آج بولنگ کی دنیا میں نئے پلیرز دیکھنے کو ملے اور مجھے امید ہے کہ یہی پلیرز پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں