الیکشن کمیشن ارکان نے آئینی طریقہ کار کے تحت ذمہ داریاں سنبھالیں، ا ن کا انتخاب ماضی کے کردار کارکردگی اور اچھی سیرت کی بناء پر کیا گیا، اپنے منتخب کردہ ارکان کو سیاسی مقصد کی بھینٹ چڑھانا وقار کے منافی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید الیکشن کمیشن ارکان پر استعفوں کے مطالبے پرردعمل

منگل 1 ستمبر 2015 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان نے آئینی طریقہ کار کے تحت ذمہ داریاں سنبھالیں، ارکان کا انتخاب ماضی کے کردار کارکردگی اور اچھی سیرت کی بناء پر کیا گیا، خود منتخب کردہ ارکان کو سیاسی مقصد کی بھینٹ چڑھانا وقار کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن ارکان کے استعفوں کے مطالبے کے حوالے سے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کو دھمکی دھونس دباؤ کے بغیر آئینی فرائض انجام دینے دیئے جائیں، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نے الیکشن کمیشن ارکان کیلئے مشاورت کی، جس کے بعد انہوں نے آئینی طریقہ کار کے تحت ذمہ داریاں سنبھالیں، ان کا انتخاب ماضی کے کردار، کارکرد گی اور اچھی سیرت کی بناء پر کیا گیا، اب ان خود منتخب کردہ ارکان کو سیاسی مقصد کی بھینٹ چڑھانا وقار کے منافی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتراض کی بیماری میں مبتلا ان افراد کے دہرے معیار پر قوم حیران ہے جبکہ انہی ارکان کی زیر نگرانی انتخابات پر اعتراض کرنے والوں نے صوبوں میں حکومتیں بنائیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں