آل پاکستان سنیئر اینڈ جونیئر تھرو بال چیمپئن شپ اکتوبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

بدھ 2 ستمبر 2015 12:03

آل پاکستان سنیئر اینڈ جونیئر تھرو بال چیمپئن شپ اکتوبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان سنیئر اینڈ جونیئر تھرو بال چیمپئن شپ اکتوبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی،پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے سکولز اور کالجز کی ٹیمیں بھی شرکت کر سکتی ہیں، سکولز اور کالجز کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں رجسٹرڈ کروانے کی خواہش رکھنے والے آرگنائزر فون نمبر 0321-3077577 (مقبول آرائیں) پر رابطہ کرکے اپنی ، اپنی ٹیمیں کا اندراج کروا سکتے ہیں-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں