اسلام آباد : اسکاٹ لینڈ یارڈ کی عمران فاروق قتل کیس کے تیسرے مرکزی ملزم محسن سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 13:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : اسکاٹ لینڈ یارڈ نےعمران فاروق قتل کیس کے تیسرے مرکزی ملزم محسن سے تفتیش شروع کر دی ہے. واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رُکنی ٹیم گذشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھی.

(جاری ہے)

ملزم سے دو گھنٹے سے تفتیش جاری ہے جبکہ تفتیش کے دوران رینجرز اور حساس اداروں کا ایک افسر بھی موجود ہیں. اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش کے دوران پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی انعام غنی کی سربراہی میں موجود ہے. واضح رہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پہلے دو ملزمان سے تفتیش مکمل کر چکی ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں