افراط زر( مہنگائی )کی شرح 2003 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی
بدھ 2 ستمبر 2015 14:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) افراط زر( مہنگائی )کی شرح 2003 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے اور یہ 1.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی شرح ماہ اگست میں تاریخ کی دوسری سب سے نچلی سطح 1.7 تک پہنچی ہے ۔ جس سے Deflation کے خدشات پیدا ہو گئے تھے تاہم حکومت کو ایک موقع فراہم ہوا کہ وہ کم افراط زر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روپے کی قدر میں کمی کر سکے ۔
افراط زر کی شرح صارفین کے پرائس اینڈکس ( سی پی آئی) معلوم کرتی ہے اور پرائس اشاریئے میں کہا گیا ہے کہ 481 اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس جائزے میں ایک سال کے بعد دوسرے سال میں ماہ اگست میں ان قیمتوں میں محض 1.7 فیصد اضافہ ہوا ۔پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 2003 کے بعد یہ سب سے نچلی سطح ہے ۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افراط زر کا دباؤ گزشتہ سال اکتوبر سے کم سطح پر ہے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے چار دہائیوں کے 7 فیصد کو کور کرنے کے لئے شرح سود میں بھی کٹوتی کی ہے تاکہ شرح نمو کو آگے بڑھایا جا سکے اور مستقبل کے افراط زر کو ہدف کے ساتھ برقرار رکھا جا سکے تاہم ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کمی میں کوئی مدد نہیں کی ہے کیونکہ حکومت ٹیکس ریونیو بڑھانے میں ناکامی کے باعث سب سے بڑا قرضہ لینے والی بن گئی ۔ماہرین معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا ہے کہ معیشت ڈی فلیشن دور میں داخل ہو گئی ہے اور حکومت اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو اپنی سخت مالیاتی پالیسی تبدیل کرنی چاہئے اور مالیاتی تحریک آگے لانا چاہئے تاکہ معیشت کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باعث ، چینج ریٹ اور بھاری مقامی ٹیکسوں کی وجہ سے بھی ملک کی برآمدات گزشتہ کئی ماہ سے مستقل نیچے آ رہی ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو مسلسل وزیراعظم کے ریڈار پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کو او ایس ڈی بنائے ..
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا اجتماع نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں راولپنڈی ..
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی ..
ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کاپولیس کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کامعائنہ
ڈی آئی جی آ پر یشنز کا اردل روم کا انعقاد
ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کی ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی پر مامور افسران کو بریفنگ ، افسران سے ملاقات ..
اسلام آباد،11منشیا ت فروش گرفتار،بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن، آ ئس اور کھلی شراب برآمد
اسلام آبادسے 20 پیشہ ور بھکاریوں گرفتار، مقدمات درج ،کم عمر بچے فلاحی سنٹرز منتقل
اسلام آباد،راہزنی میں ملوث گرو ہو ں کے چار ارکان گرفتار
اسلام آباد،قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث 16اشتہا ری مجرمان گرفتار
ایس پی سٹی زون اور ایس پی رورل زون کی علا قوں میں کھلی کچریو ں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری