اوگرا کرپشن کیس میں نیب کارکردگی کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

بدھ 2 ستمبر 2015 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) اوگرا کرپشن کیس میں نیب کارکردگی کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جبکہ عدالت نے نیب کارکردگی پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ پر نیب اور سابق چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو رپورٹ کمیشن کے سربراہ خواجہ احمد حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے 179 میگا کرپشن کیسز میں ترجیح کیلئے کیا میکنزم رکھا گیا ہے واضح نہیں۔

نیب کی رپورٹس کے مطابق اوگرا کرپشن کے ملزم سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو ملک سے فرار کرانے میں کوئی سرکاری اہلکار ملوث نہیں۔ کیوں کافی عرصے سے نیب نے بہت سے کیسز آدھی انکوائری کرکے چھوڑ دیئے، واضح نہیں ہوسکا۔کمیشن رپورٹ کے مطابق نیب کی رپورٹس میں کسی غفلت برتنے والے نیب اہلکار کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔

(جاری ہے)

اگر کرپشن کے خلاف غفلت برت رہی ہے تو اسکے خلاف تحقیقات کون کریگا۔

عدالتوں کو نیب کی کارروائیوں پر جوڈیشل نظر ثانی کا اختیار ہے۔ کمیشن رپورٹ کے مطابق ملک کی عدالتیں نیب پر کے ہر کیس پر نظر نہیں رکھ سکتیں۔ قانون ساز اداروں کو نیب کی کارکردگی موثر بنانے کے لیے نئے قوانین لانے ہونگے۔کمیشن کی رپورٹ میں توقیر صادق کی نیب ہیڈ کوارٹر میں موجودگی، وارنٹ کا اجراء اور فرار کی تفصیلات موجود ہیں۔ توقیر صادق کو فرار کس نے کرایا، اصل ذمہ داروں کا تعین نیب نہیں کر سکی۔توقیر صادق کو وطن واپس لانے کے لیے نیب نے 38 لاکھ روپے خرچ کیے ‘ دوسری جانب اوگرا کرپشن کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے عدالتی کمیشن کی رپورٹ پر نیب اور سابق چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں