مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم کی موجودگی میں اسکاٹ لینڈ یارڈ افسران کی محسن سے تفتیش

بدھ 2 ستمبر 2015 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم تک رسائی دے دی گئی، مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کی موجودگی میں اسکاٹ لینڈ یارڈ افسران نے محسن سے تفتیش کی۔لندن میں قتل کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کے کیس کی تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 3 رکنی ٹیم گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی، جسے پاکستان میں گرفتار مرکزی ملزم محسن تک رسائی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم محسن سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی موجودگی میں تفتیش کی گئی، اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی بھی موجود تھے۔برطانوی ٹیم نے محسن سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل سے متعلق سوالات کئے۔واضح رہے ڈاکٹر عمران فاروق کو ستمبر 2010ء میں لندن میں ان کے گھر کے باہر دو افراد نے قتل کردیا تھا، برطانوی پولیس کی جانب سے ملزمان کی نشاندہی اور کیس میں مدد کیلئے اپیلیں بھی جاری کی گئیں تھی جبکہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں سے بھی اس حوالے سے تفتیش کی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں