اسلام آباد یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروں میں چارگھنٹوں کے لیے موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ

بدھ 2 ستمبر 2015 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروں میں چارگھنٹوں کے لیے موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ کرلیاگیاہے اورا س سلسلے میں وزارت داخلہ کو ریکوزیشن بھی بھیج دی گئی ہے جو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو موبائل فون سروس کی معطلی کی ہدایت کریگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی سی او آفس میں یوم دفاع کی تقریبات اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے شرکت کی ۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 6ستمبر کو دن 10بجے سے دوپہر دوبجے تک موبائل فون سروس کی معطلی کا فیصلہ کیاگیااوراس ضمن میں وزارت داخلہ کو ریکوزیشن بھجوادی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں