پی ایچ ایف کے فنڈز میں مبینہ خرد برد کرنے کے الزام میں سابق سیکرٹری رانا مجاہد کیخلاف تحقیقات کرانے کا فیصلہ

فیڈریشن کے نئے صدر بریگیڈیئر (ر) سجاد کھوکھر عنقریب ایف آئی اے کو خط لکھیں گے آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں کر پشن کے شواہد ملنے کے بعد فیڈریشن نیب سے بھی تحقیقات کرائے گی وزیر اعظم کی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور فیڈریشن کے نئے صدر کو ہاکی میں بہتری کیلئے میر ظفر اﷲ جمالی سے مسلسل رابطہ رکھنے او ران کی مشاورت سے اہم فیصلے کر نے کی ہدایت

بدھ 2 ستمبر 2015 17:55

پی ایچ ایف کے فنڈز میں مبینہ خرد برد کرنے کے الزام میں سابق سیکرٹری رانا مجاہد کیخلاف تحقیقات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کے فنڈز میں مبینہ خرد برد کرنے کے الزام میں سابق سیکرٹری رانا مجاہد کیخلاف تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے او راس ضمن میں ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر بریگیڈیئر (ر) سجاد کھوکھر عنقریب ایف آئی اے کو خط لکھیں گے جبکہ آڈیٹر جنرل کی طرف سے آڈٹ رپورٹ کا بھی انتظار ہے اور اس رپورٹ میں ہاکی فیڈریشن میں بڑے پیمانے پر خرد برد اور کرپشن کے شواہد ملنے کے بعد ہاکی فیڈریشن نیب سے بھی تحقیقات کرائے گی اور نیب کو بھی اس ضمن میں خط لکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ہاکی فیڈریشن میں صدر ‘ سیکرٹری اور دیگر عہدوں پر تبدیلیاں لانے سے قبل سابق وزیر اعظم میر ظفر اﷲ جمالی سے مشاورت کی تھی اور گزشتہ دنوں میر ظفر اﷲ جمالی سے وزیر اعظم آفس کے ایک سینئر افسر اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری نے ملاقات کی تھی جس میں رانا مجاہد کی جگہ شہباز سینئر کو ہاکی فیڈریشن کا نیا سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور وزیر اعظم نے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) سجاد کھوکھر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہاکی میں بہتری لانے اور اس کے مسائل حل کرنے کیلئے سابق وزیر اعظم میر ظفر اﷲ جمالی سے مسلسل رابطہ رکھیں او ران کی مشاورت سے اہم فیصلے کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں