امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات

ملاقات میں افغانستان اور طالبان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 2 ستمبر 2015 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بدھ کو یہاں بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے ملک کی تازہ ترین صورتحال پاک امریکہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق ایک گھنٹہ سے زائد دیر تک جاری رہنے والی ملاقات میں عمران خان نے امریکی سفیر کو مختلف امور پر اپنی جماعت کے موقف سے آگاہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے عمران خان کو اپنی قومی سلامتی مشیر سوزن رائس کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے ہی آگاہ کیا اور بتایا کہ امریکہ بجلی سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان سے بھر پور تعاون کر رہاہے ۔ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا تاہم پاک افغان تعلقات میں کی جانیوالی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں افغانستان اور طالبان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں