الیکشن کمیشن کا سندھ میں 2آر اوز کی فرائض کی انجام دہی سے انکار کا نوٹس ، کام کی ہدایات

بدھ 2 ستمبر 2015 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سندھ میں تعینات دو آر اوز کی جانب سے فرائض کی انجام دہی سے انکار کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ دونوں آر اوز کو فرائض انجام دینے کی ہدایات جاری کریں، انکار کی صورت میں دونوں آر اوزکو الیکشن کمیشن میں حاضر ہو کر جواب دینے کیلئے نوٹس جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر نے مرکزی الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھا کہ محمد ایوب ایڈیشنل ڈی سی سکھر اور سید امان اﷲ شاہ ایکسین واپڈا نے انتخابی ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کر دیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر کے خط پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں