اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے لوکل کمیشن کی رپورٹ پر نیب اور توقیر صادق سے 10روز میں جواب طلب کرلیا
جو کچھ پاکستان میں ہوتا ہے کسی مہذب ملک میں ہو تو لوگ چلو بھر پانی سے ڈوب مریں،چیف جسٹس کے ریمارکس
بدھ 2 ستمبر 2015 21:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے نے ریمارکس میں کہا ہے کہ جو کچھ پاکستان میں ہوتا ہے کسی مہذب ملک میں ہو تو لوگ چلو بھر پانی سے ڈوب مریں۔جسٹس دوست محمد نے کہا کہ غربت کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں، ملک کے بارڈر پر لوگ آزادانہ آتے جاتے ہیں ، ملک کی اعلیٰ شخصیات نے اپنے گھروں کے باہر جدید اسلحے سے لیس سیکیورٹی گارڈز تعینات کر رکھے ہیں۔
اعلیٰ شخصیات کے گھروں کے باہر سیکیورٹی کی وجہ سے پرندہ بھی انکے گھر داخل نہیں ہوسکتا اور غریب لوگوں کوجینے کاحق دینے کے لیے کوئی تیارنہیں ہے انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں اس دوران لوکل کمیشن نے توقیر صادق کو فرار کرانے کے معاملے پر رپورٹ پیش کی۔(جاری ہے)
یہ رپورٹ بدھ کے روزچیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبروپیش کرتے ہوئے سربراہ لوکل کمیشن خواجہ احمد حسین کا کہنا تھا کہ توقیر صادق کو فرار کرانے کے معاملے میں کوئی قانون نافذ کرنیوالا ادارہ شامل نہیں ، توقیر صادق کو فرار کرانے کے معاملے میں نیب کے ڈیپارٹمنٹ سے بے ضابطگیاں ہوئیں۔
توقیرصادق کو بیرون ملک سے واپس لانے پر 40لاکھ روپے خرچ ہوئے، یہ رقم توقیرصادق سے وصول کی جائے، چیئرمین نیب نے توقیر صادق کے وارنٹ جاری کئے تو وہ اس وقت نیب ہیڈ کواٹر تھے۔نیب کا موقف ہے کہ نیب کے جاری کردہ وارنٹ میں غلطی تھی اس لئے اسے پھاڑ دیا تھا، جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اگر وارنٹ درست طریقے سے جاری نہیں ہوا تھا تب بھی پھاڑنے کی کیا ضرورت تھی؟، سپریم کورٹ نے لوکل کمیشن کی رپورٹ پر نیب اور توقیر صادق سے 10روز میں جواب طلب کیا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نجی ایئر لائن فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان پہلی پرواز کا آغاز ، ہفتہ میں دو پروازیں چلائی ..
سینٹرل ایشین والی بال لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی
سپیکر ایاز صادق کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد
پاکستان اورایگزم بینک کے ای ڈی سی ایف کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد کے منصوبہ پراتقاق
وزیراعظم نے آذربائیجان کی کوپ 29 میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا سیشن 13 مئی سہ پہر چار بجے طلب کر لیا
پاکستان میں اقتصادی استحکام کے اشاریے مضبوط ہو رہے ہیں، معیشت پر بیرونی دبائو کم ہو رہا ہے جبکہ مالیاتی ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
سیو آور سوسائٹی فائونڈیشن کا قائداعظم یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں ای کامرس کے ذریعے کاروبار کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں ، وفاقی ..
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی سردار سلیم حیدر خان کو پنجاب کے گورنر کے عہدے کا حلف ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں