اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کے عدالتی فیصلے کے خلاف وفاق کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا
بدھ 2 ستمبر 2015 22:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کے عدالتی فیصلے کے خلاف وفاق کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ بدھ کو وفاق کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اﷲ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ اس موقع پر وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے موقف اپنایا کہ چیئرمین پیمرا کے عہدے کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پر تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور چوہدری رشید بھی تقرری کے لئے دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری رشید کی بطور چیئرمین پیمرا تقرری شفاف نہیں تھی لہٰذا سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔(جاری ہے)
جسٹس اطہر من اﷲ نے اس موقع پر چوہدری رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے دو آپشن ہیں ، ایک سپریم کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور دوسرا یہ کہ اس اپیل کو سنا جائے ، آپ سینئر بیورو کریٹ ہیں ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا فیصلہ آئے جو آپ کی شخصیت پر اثر انداز ہو ، سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق چیئرمین پیمرا کی تقرری کا عمل شروع ہو چکا ہے آپ اس عمل میں شریک ہو جائیں۔
اس پر چوہدری رشید نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے دئیے گئے نئے اشتہار میں عمر کی حد 61 سال رکھی گئی ہے جبکہ پہلے 65 سال تھی ، میری عمر اس وقت 62 سال ہے۔ اس موقع پر چوہدری رشید کے وکیل نے کہا کہ اداروں کے سربراہان کو سیاسی بنیادوں پر ہٹایا جاتا رہا تو ادارے مضبوط نہیں ہوں گے لہٰذا عدالت میرٹ پر کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاق کی اپیل کو مسترد کر کے سنگل بنچ کے فیصلے کو بحال کرے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد فاضل عدالت نے وفاق کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ