کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کیلئے قومی دستہ سمویا روانہ ہوگیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:19

کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کیلئے قومی دستہ سمویا روانہ ہوگیا

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کیلئے قومی دستہ اسلام آباد سے سمویا روانہ ہوگیا ۔ کامن ویلتھ یوتھ گیمز 5 سے 11 ستمبر تک سمویا میں کھیلے جائینگے۔ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی چار مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرے گا جن میں ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قومی دستے میں ویٹ لیفٹنگ کے طلحہ طالب، فہد حسین بٹ، محمد عثمان اور عبدالرحمن، باکسنگ کے علی بخش، ندیم اور محمد شفیق، سکواش کے شیر علی اکبر، اسرار احمد اور سعادیہ گل جبکہ ٹینس کے نیلوفر خالد، مزمل مرتضیٰ اور ردا خالد شامل ہیں۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک کو دستہ کا سربراہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا آفشلز مقررہ کیا ہے۔ محمد راشد ملک پہلے ہی اجلاس میں شرکت کیلئے سمویا ہیں جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ابھی تک روانہ نہیں ہوسکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں