پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا‘ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 19نومبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 13سے 17ستمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 6اکتوبر تک جمع کرائی جائیں گی۔ اپیلوں پر فیصلے 12اکتوبر کو سنائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی 13اکتوبر تک واپس لئے جاسکیں گے‘ 14اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 19نومبر کو ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں