قومی اسمبلی کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی کااجلاس
پی آئی اے کی پروازوں میں ناقص کھانے کی فراہمی اوردیگرسہولیات کے فقدان کانوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
جمعرات 3 ستمبر 2015 20:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی نے پی آئی اے کی پروازوں میں ناقص کھانے کی فراہمی اوردیگرسہولیات کے فقدان کانوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ کارگوچارجز کی مد میں 67کروڑ13لاکھ 90ہزارروپے نقصان کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سخت برہمی کااظہارکیاہے۔ جمعرات کو پی آئی اے بلڈنگ میں کمیٹی کااجلاس رانا محمد حیات خان کی عدم موجودگی کے باعث پروین مسعودبھٹی کی صدارت میں ہواجس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی ،مسافروں سے مختلف چارجز کی وصولی اورپی آئی اے میں ناقص کھانے کی فراہمی کاجائزہ لیاگیا ۔
کمیٹی نے طویل وقت گزرجانے کے باوجود کارگو چارجز میں67 کروڑ سے زائد نقصانات کی تحقیقات شرو ع نہ ہونے پرسخت برہمی کااظہار کیا اور ہدایت کی کہ 30 دن میں کمیٹی کو اس حوالے سے آگاہ کیاجائے کمیٹی نے بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں سے ایک ہزار روپے اور اندرون ملک کے مسافروں سے تین سو روپے کی وصولی کے معاملے کابھی جائزہ لیا اور اسے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا کمیٹی نے پی آئی اے کی پروازوں میں ناقص کھانے کی فراہمی پر بھی برہمی کااظہارکرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی شکایات تشویشناک ہیں: یونائیٹڈ لائرز سوسائٹی یو کے
پاکستان میں تمباکو کی حوصلہ شکنی کرنے ولی تنظیموں نے آنے والے بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس بڑھا نے کا مطالبہ ..
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 40 مانسہرہ میں انتخابی عذرداری کی سماعت ملتوی
حلقہ این اے 88 خوشاب میں آر او کا دفتر جلانے سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر سے تحقیقاتی رپورٹ طلب
حلقہ پی پی 34 گجرات میں فارم 45 کے مطابق نتائج مرتب کرنے کی درخواست پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی
نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹریفک کے لئے بند شاہراہوں کو بحال کرنے میں مصروف ..
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 30گجرات اور پی پی 196 پاکپتن میں دوبارہ الیکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی لالہ صغیر انتقال کر گئے
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عمر بھٹہ کی والدہ انتقال کرگئیں
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق