آل پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل کی تنظیم کا اجلاس
سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی کے موضوعات پر بحث کی گئی
جمعرات 3 ستمبر 2015 21:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل کی تنظیم کا اجلاس ہواجس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی کے موضوعات زیربحث آئے۔تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس پارٹی کے مرکزی دفتر میں فیڈرل کیپیٹل کے صدر راجہ حماد حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں NA-48اورNA-49سمیت تمام سیکٹرزاور یونین کونسلز کے علاوہ تمام ونگز کے عہدیداران و ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کی روشنی میں پارٹی کا مستقبل کا لائحہ عمل طے کیاگیا۔راجہ حماد نے پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہوگئے ہیں کیونکہ انتخابات سے قبل ان لوگوں نے عوام کو سہانے سپنے دکھائے تھے مگر اقتدار حاصل کرلینے کے بعد انہوں نے ان سے نظریں پھیرلی ہیں۔(جاری ہے)
ایسے حالات میں عوام آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہمارے پارٹی سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف نے اپنے دوراقتدار میں عوام کو بھرپورریلیف دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کا عہد کرلیاہے۔انہوں نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ فیڈرل کیپیٹل کے تمام ونگز اپنی اپنی تنظیم سازی جلد مکمل کر کے رپورٹ دیں۔اس موقع پر تمام ذمہ داران نے راجہ حماد حسین کو جلدتنظیم سازی مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں فیڈرل کیپیٹل شعبہ ء خواتین کی سینئرراہنما سیدہ فردوس،چودھری افسر،حاجی مطلوب، راجہ جمشید،راجہ شاہنواز،جاویدعباسی، سیدطارق علی،مہرین ملک آدم، پیرعلی،عائشہ عرفان، سہیل انجم، راجہ شاہد، قلب عباس،راجہ نصیراور راجہ خرم کیانی کے علاوہ دیگر راہنماؤں نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ