مدارس سے متعلقہ معاملات کے جائزے کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس، مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق معاملات کیلئے وزرتِ مذہبی امور اور تعلیم کی دوذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ
جمعرات 3 ستمبر 2015 21:57
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) قومی سلامتی پالیسی پر عملدرآمد کے تناظر میں مدارس سے متعلقہ معاملات کو حل کرنے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وزارتِ مذہبی اموروبین لمذاہب ہم آہنگی، اسلام آباد کے کمیٹی روم میں زیرِ صدارت وفاقی وزیر برائے مذہبی اموروبین لمذاہب ہم آہنگی، اسلام آباد منعقد ہوا۔ اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا جس میں اتحادِ تنظیمات دینیہ پاکستان کے پانچوں وفاق کے سربراہان اور نمائندوں کے علاوہ سیکرٹری مذہبی امور و بین لمذاہب ہم آہنگی، اسلام آباد سیکرٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و تربیت ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اوردوسرے متعلقہ اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔
قاری محمد حنیف جالندھری نے اتحاد تنظیمات دینیہ کے وفد کی سربراہی کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں سیر حاصل بحث کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے لئے تیار کردہ فارم کو آسان اور سہل بنانے، اور مدارس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا علیحدہ فارم بنانے کے لئے ایک کمیٹی زیر انتظام وفاقی وزرتِ مذہبی امور و بین لمذاہب ہم آہنگی بنے گی جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔
اسکے علاوہ ایک اور کمیٹی زیرِ انتظام وزارت وفاقی تعلیم و تربیت بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو تعلیمی نصاب اور دیگر متعلقہ معاملات کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔جس میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ پاکستان کے نمائندوں کے علاوہ وزارتِ مذہبی امور و بین لمذاہب ہم آہنگی کاایک نمائندہ بھی شامل ہو گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مدارس کو بینک اکاوٗنٹ کھولنے میں سہولت دینے کے لئے ان کے نمائندگان کی ملا قات سٹیٹ بینک کے متعلقہ حکام کے ساتھ کرائی جائے گی۔چار وفاق کے نمائندوں نے اپنے اپنے وفاق سے الحاق شدہ مدارس کی فہرست بھی پیش کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری