حمید گل آہنی اعصاب کے مالک ، محب دین و وطن جرنیل ، جری انسان سچے مسلمان تھے،لیاقت بلوچ
قرآن و سنت کی تعلیمات سے اپنی فکر کو معطر رکھتے ، علامہ اقبال کی فکر بھی ذہن میں راسخ تھی ، ہم کہ سکتے ہیں کہ قرآن وسنت ا ور افکار اقبال ان کی فکری بنیاد تھے، جہاد افغانستان ، جہاد کشمیر ، بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف جو جرأت مندانہ موقف اپنی مثال آپ ہے، جنرل حمید گل،کرنل شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی سید شوکت شاہ اور دیگر شہداکی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال
جمعرات 3 ستمبر 2015 22:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) جنرل حمید گل آہنی اعصاب کے مالک ، محب دین و محب وطن جرنیل ، جری انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سچے مسلمان تھے۔جو قرآن و سنت کی تعلیمات سے اپنی فکر کو معطر رکھتے تھے ۔ اسی طرح علامہ اقبال کی فکر بھی ان کے ذہن میں راسخ تھی ۔یوں ہم کہ سکتے ہیں کہ قرآن وسنت ا ور افکار اقبال ان کی فکری بنیاد تھے ۔
ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جنرل حمید گل،کرنل شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی سید شوکت شاہ اور دیگر شہداکی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جنرل صاحب کی گفتگو میں ہمیشہ امید نظر آتی تھی ، پیرانہ سالی کے باوجود ان کے چہرے سے شگفتگی چھلکتی تھی۔(جاری ہے)
جنرل صاحب کا جذبہ جہاد، شوق شہادت ، استعمار کے خلاف برسرپیکار رہنے کاجذبہ ہماری ان سے قربت کا سبب بنا۔
انہوں نے جہاد افغانستان ، جہاد کشمیر ، بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف جو جرأت مندانہ موقف اختیار کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔امت مسلمہ کا اتحاد جنرل صاحب کی ترجیح تھی ۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے نام کی طرح واقعی ایک شجاع انسان تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی گئی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نیٹوافواج کو جلد از جلد افغانستان کو چھوڑ دینا چاہیے تاکہ پاکستان اور افغانستان میں دیر پا امن قائم ہو سکے ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی مصلحت گوارا نہیں ہے لیکن علماء کے خلاف بے بنیاد مقدمات اس تمام تر عمل کو مشکوک کررہے ہیں۔ انہوں نے علامہ امین شہیدی پر بے بنیاد مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کو مقدمات میں شامل نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ علامہ امین شہیدی نے ہمارے ساتھ ملکر ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے کام کیا ہے انکے خلاف بے بنیاد اور جعلی مقدمات قائم کیے جارہے ہیں۔جماعة الدعوة کے مرکزی راہنما پروفیسر عبد الرحمن مکی نے تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حمید گل کی زندگی کا ایک نشست میں احاطہ کرنا مشکل ہے وہ بہترین جرنیل اور تجزیہ نگار تھے۔ آج ہم عالمی طاقتوں کے دباؤ میں نہیں ہیں اس کا سبب ایسے ہی عظیم سالار ہیں ۔ وہ کبھی مایوس نہ ہوتے تھے انہوں نے امت مسلمہ کو بیچارگی سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہی جرنیلوں کے سبب آج پاکستان ایک عزت دار مقام پر ہے۔ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدرصاحبزادہ سلطان احمد علی نے ریفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امت کے اتحاد اور مستقبل سے متعلق جب بھی بات ہوگی تو جنرل حمید گل کی کمی کو محسوس کیا جائے گا۔علامہ عارف واحدی نے کہا کہ جنرل صاحب کا پاکستان کے لیے انتہائی مثبت کردار تھا ، اسی طرح امت مسلمہ کے لیے بھی ان کے دردبھرے جذبات تھے جس کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہتے تھے ۔شجاع خانزادہ شہید کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ کرنل شجاع اسم با مسمی تھے ۔انہوں نے کہا کہ توازن کی پالیسی کے نام پر لوگوں کو بے گناہ مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے۔علامہ امین شہیدی اور دیگر علماء پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔تعزیتی ریفرنس سے پیر عبدالرحیم نقشبندی ،میاں اسلم، پیر چراغ الدین شاہ ، آصف لقمان قاضی، ثاقب اکبر ، حاجی ابو شریف، استاد عبد الباسط مجاہد، طاہر تنولی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو