مارون اتاپتو نے بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ‘ بورڈ نے منظور کرلیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:12

مارون اتاپتو نے بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ‘ بورڈ نے منظور کرلیا

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارون اتاپتو نے بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔44 سالہ اتاپتو کو اکتوبر 2014 میں سری لنکا کی کرکٹ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتاپتو کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں اتاپتو کی ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے دی جانے والی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ اتاپتو کا استعفیٰ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد سامنے آیا ۔بھارت نے 22 سال کے بعد سری لنکا کو اس کے ہوم گراوٴنڈ میں شکست دی ۔اس سے پہلے بھارت نے 1993 میں سابق کپتان اظہر الدین کی قیادت میں سری لنکا کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔اتاپتو نے گذشتہ سال ستمبر میں سری لنکا کے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی۔اتاپتو نے سری لنکا کی جانب سے 90 ٹیسٹ میچوں میں 5,502 رنز بنائے جس میں چھ ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں۔انھوں نے ایک روزہ میچوں میں 11 سنچریوں کی مدد سے 8,529 رنز رنز بنائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں