سپریم کورٹ کاسابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کے خلاف کارروائی کا حکم

جمعہ 4 ستمبر 2015 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاوٴن کی بدعنوانی سے متعلق کیس نیب میں منتقل کرنے کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کا موقف درست تسلیم کرتے ہوئے سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ نے بحریہ ٹاؤن کی بدعنوانی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاوٴن نے بدعنوانی سے متعلق کیس اینٹی کرپشن پنجاب سے نیب میں منتقل کرانے کی کوشش کی۔ سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور بحریہ ٹاوٴن کو فائدہ پہچانے کی کوشش کی۔سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن عدالت کو جلد تحقیقات کرکے فیصلہ سنانے کا بھی حکم دیاہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں