افغان قیادت اعتمادی سازی کا عمل بحال کرنے کیلئے مخالف پروپیگنڈا بند کرے ‘ پاکستان کا مطالبہ

جمعہ 4 ستمبر 2015 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)پاکستان نے کہا ہے کہ افغان قیادت اعتمادی سازی کا عمل بحال کرنے کے لیے پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کرے۔ایک اعلیٰ سطحی افسر نے بتایا کہ افغانستان کو پاکستان مخالف پراپیگنڈا بند کرنا ہوگا اور اعتماد سازی کا عمل بحال کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ جولائی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا پاکستان میں آغاز ہوا تھا تاہم طالبان کے امیر ملاعمر کی ہلاکت کے اعلان کے بعد مذاکرات کا دوسرا دور ملتوی کردیا گیا۔انہوں نے افغانستان کے پاکستان پر حالیہ الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کہ افغانستان میں ہونی والی 80 فیصد دہشت گردی کی جڑ افغانستان میں ہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں