رانا ثناء اللہ کی الیکشن کمیشن آ مد،صحافیوں سے عمران کے دھرنے سے متعلق پوچھتے رہے

جمعہ 4 ستمبر 2015 15:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ بغیر کسی ایجنڈے کے الیکشن کمیشن پہنچ گئے عمران خان کے چار اکتوبر کے دھرنے کے اعلان کو چار ستمبر سمجھ بیٹھے الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے عمران خان کے دھرنے سے متعلق پوچھتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ جمعہ کے روز بغیر کسی ایجنڈے کے الیکشن کمیشن پہنچ گئے عمران خان نے چار اکتوبر کے دھرنے کے اعلان کو چار ستمبر سمجھ بیٹھے تھے عمران خان نے چار ا کتوبر کو الیکشن کمیشن کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا تاہم رانا ثناء اللہ الیکشن کمیشن میں بار بار صحافیوں سے عمران کے دھرنے سے متعلق پوچھتے رہے بعد ازاں میڈیا میں آکر انہوں نے بلدیاتی انتخابات کا موزوں چھیڑ دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں