اسلام آباد ہائی کورٹ کی سابق چیئرمین پیمرا کی ایف آئی اے میں جاری انکوائری ختم کرنے کے مقدمہ کی جلد سماعت کے لئے دائر درخواست کی سماعت سات ستمبر تک ملتوی

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی جانب سے ایف ،آئی ،اے میں جاری انکوائری ختم کرنے کے مقدمہ کی جلد سماعت کے لئے دائر درخواست کی سماعت سات ستمبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سٹینڈنگ کونسل راجہ خالد عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایف ،آئی ،اے کے پاس چوہدری رشید کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں ہم اس مقدمہ میں بحث کرنا چاہتے ہیں لہذا دو دن کی مہلت دی جائے جس پر عدالت نے سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں