الیکشن کمیشن کا پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ترقیاتی سکیموں کے اعلانات کا نوٹس

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ترقیاتی سکیموں کے اعلانات کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ دوران انتخابات ترقیاتی سکیموں کے اعلانات اور سرکاری فنڈز کے استعمال سے گریز کریں ورنہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں حکومتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کیے گئے کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران ترقیاتی سکیموں اور سرکاری فنڈز کو سیاسی اثر و رسوخ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جو کہ جاری کیے گئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی شدید خلاف ورزی ہے ۔ اس لئے دونوں صوبائی حکومتیں انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے سرکاری فنڈز کے اجراء اور ترقیاتی سکیموں کے اعلانات سے گریز کریں ورنہ کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں