عدالت عالیہ کی جرمانے کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر ڈاکٹر بابر اعوان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:57

اسلام آباد۔4 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل کو ماتحت عدلیہ میں ہونے والی جرمانے کی سزا کے خلاف دائر عمران خان کی درخواست پر ڈاکٹر بابر اعوان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل احسن الدین شیخ ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے جواب عدالت میں داخل نہ کرانے پر عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کو جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا تاہم عمران خان اور نہ ہی ڈاکٹر بابر اعوان نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے لہذا مذکورہ درخواست قابل سماعت نہیں جس پر عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کو ایک ہفتہ میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کردی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں