قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:34

قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے 18 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور تربیتی کیمپ میں کوچ امہ لیلہ کلثوم کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں 10 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی۔ `

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں