اوپی ایف اورا نٹیلی جنس بیوروکے مابین معاہدہ طے پا گیا

او پی ایف ہاؤسنگ سکیم ویلی زون فائیو اور آئی بی کی ہاؤسنگ سکیم گلبرگ گرینز کیلئے اسلام آباد ہائی وے تک مشترکہ سڑک استعمال کرینگے

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور انٹیلی جنس بیورو کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کی رو سے دونوں ادارے اوپی ایف ہاؤسنگ سکیم ویلی زون - v اور آئی بی کی ہاؤسنگ سکیم گلبرگ گرینزکے لئے اسلام آباد ہائی وے تک مشترکہ سڑک استعمال کریں گے۔ اس معاہدے کے توسط سے او پی ایف ویلی زون v- کا اسلام آباد ہائی وے سے فاصلہ کم ہو جائیگا جس کے باعث او پی ایف کی ہاؤسنگ سکیم کی قدر میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب آج اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف حبیب الرحمان خان اور سیکرٹری انٹیلی جنس بیورو ایمپلائز کواپریٹوسوسائٹی شجاعت اﷲ قریشی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اسرار خان جمالی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یار بٹر اور دونوں اداروں کے اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اوپی ایف ہر شعبہء زندگی بشمول فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ کے شعبے میں سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات پہنچارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں