ایس ای سی پی نے انوسٹر ایجکوکیشن پروگرام’ جمع پونجیـ ‘ پرکھ کے لئے آن لائن سروے شروع کر دیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اپنے انوسٹر ایجوکیشن ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ کے بارے میں عوامی رائے جاننے کے لئے آن لائن سروے شروع کر دیا ہے ۔ ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کے تحت شروع کیا جانے والا ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے عوام کو مختلف مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں اور ان سے متعلق قوائد و ضوابط اور ضروری احتیاطی تدابیر سے متعلق آگہی فراہم کرتا ہے ۔

اس ویب پورٹل کو عوام اور خاض طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ انوسٹر ایجوکیشن کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے اس ویب پورٹل کے ذریعے سرمایہ کاری کے لئے دستیاب مختلف قانونی ذرائع سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ یہ پورٹل مختلف اقسام کی سرمایہ کاری کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس پورٹل کے ذریعے کمپنیوں کے ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر ہونے کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کے جوابات ، جعلی سکیموں کو جاننے کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار ، مالیاتی منصوبہ بندی کے تناظر میں تیار کی گئی کمپیوٹر گیم اور دیگر سرگرمیاں اس پورٹل کا حصہ ہیں۔ ایس ای سی پی کے ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ کے استعمال کو مزید موثر بنانے اور اس کی افادیت کو بڑھانے سے متعلق عوامی آراء جاننے کے لئے ایک آن لائن سروے کا آغاز کیا گیا ہے ۔

ویب پورٹل پر وزٹ کرنے والے افراد اس سروے کے لئے پورٹل کے متعلق اپنی آراء کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اس آن لائن سروے سے حاصل ہونے والی آراء کی روشنی میں انوسٹر ایجوکیشن کے اس پورٹل کو مزید بہتر بنایا جاتا رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں